پی آئی اے کو فیول کی بندش: پی ایس او کا موقف سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کو فیول کی بندش: پی ایس او کا موقف سامنے آگیا
پی آئی اے کو فیول کی بندش: پی ایس او کا موقف سامنے آگیا

پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

پی ایس اوکے مطابق قومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی، جمعہ کی رات سے اب تک 64 فلائٹس کو فیول فراہم کیا جا چکا ہے۔

پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کے فیول کیلئے 22 کروڑ روپے ادا کردیئے تھے۔ رقم فراہمی کے ساتھ پی آئی اے نے فیول فراہمی کیلئے 39 فلائٹس کی لسٹ بھی دے دی تھی۔

فیول پی آئی اے کی فراہم کردہ ترجیحی فلائٹس لسٹ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے، پی آئی اے کی ہفتہ اور اتوار کیلئے ادا کردہ رقم کی لمٹ ابھی باقی ہے۔

باقی رقم کے مطابق پی آئی اے جن پروازوں کیلئے فیول مانگے گا انہیں دیں گے۔ پی آئی اے کی جانب سے خود بقیہ رہ جانے والی رقم پر پروزوں کا شیڈول نہیں دیا جارہا۔

پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، فلائٹ آپریشن بند

پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او کے پاس ابھی بھی چھ کروڑ روپے کا فیول موجود ہے جس پر پی آئی اے فیولنگ کرسکتا ہے۔

Related Posts