کراچی: ایف ٹی سی فلائی اوور پر 2 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 6 ملزمان نامزد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایف ٹی سی فلائی اوور پر 2 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 6 ملزمان نامزد
کراچی: ایف ٹی سی فلائی اوور پر 2 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 6 ملزمان نامزد

کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب فلائی اوور پر 2 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں ایف ٹی سی فلائی اوور پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا جس میں 4 ملزمان شاہنواز شاہ، نیاز شاہ، رحمت شاہ اور ڈرائیور محمد کمال شامل ہیں جبکہ 2 ملزمان کو نامعلوم بتایا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیّد عابد حسین سینے پر 3 گولیاں لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے جن کے سگے بھائی کو بھی ان کے ساتھ ہی گزشتہ روز قتل کیا گیا تھا۔مقتول ساجد شاہ کو 1 گولی بائیں بازو جبکہ ایک گولی ناک پر لگی تھی۔

دونوں سگے بھائی سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ملزمان نے ان پر ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کردی جس میں عابد حسین شاہ اور ساجد حسین شاہ جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے کیونکہ مقتولین اور مخالف گروپ کے خلاف کراچی کے علاقے ڈیفنس، محمود آباد اور بلوچ کالونی سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف قانون کی مدد لیتے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق 

Related Posts