ایف بی آرکاکاروباری افراد سے ذاتی تعلقات پر پابندی لگانے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے، چیئرمین ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 1990ء کی دہائی سے ہی پیسا بیرون ملک جانا شروع ہوگیا تھا، گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیونے افسران کے کاروباری افراد سے ذاتی تعلقات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس حوالے سے تمام افسران، ملازمین اور فیلڈ اسٹاف کیلیے جلد سخت ہدایات جاری کی جائیں گی۔

شبر زیدی نے کہاکہ کاروباری حضرات سے ذاتی دوروں، موبائل، ٹیلی فون کالز، پیغام یا ای میل کے زریعے رابطے پر پابندی ہوگی۔ صرف آٹومیٹڈ مجاز سسٹم کے ذریعے ہی رابطہ کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں : چھاپہ مار ٹیموں کے اختیارات اور کاروباری ریکارڈ تک رسائی مخصوص حالات تک محدود ہے،شبرزیدی

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق یکم نومبر سے ایف بی آر عملے اور بزنس کمیونٹی کے درمیان بلا اجازت رابطے پر سخت پابندی کا اطلاق ہو جائے گا۔اسکے علاوہ بزنس کمیونٹی سے ایف بی آر کا کوئی فرد رابطہ کرے تو ہمیں اطلاع دی جائے کیونکہ بزنس کمیونٹی سے بغیر اجازت رابطے یا ہراساں کرنے کی ہر گز اجازت نہیں۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ملک میں انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس میں اب تک 9 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد نے گوشوارے جمع کرائے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 لاکھ 32 ہزار 818 زیادہ گوشوارے جمع ہوئے اور اسی مدت میں 5 لاکھ 85 ہزار 209 افراد نے ریٹرن جمع کرائے تھے۔یومیہ 25 ہزار سے 30 ہزار افراد ریٹرن جمع کرانے لگے ہیں۔

Related Posts