کراچی: وومن پارک ابراہیم حیدری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا، ماہر ڈاکٹرز نے مریض عورتوں اور بچوں کا معائنہ کیا، ادویات بھی دی گئیں۔
راغب سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور پاکستان فشرفوک فورم کے تعاون سے وومن پارک ابراہیم حیدری میں مفت میڈیکل کیمپ کا ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس سے بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے استفادہ حاصل کیا ۔
کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز نے مریض عورتوں اور بچوں کا معائنہ نسخہ موقع پر تجویز کیا لگائے کیمپ پر مفت ادویات بھی دستیاب کی گئی تھیں۔
راغب سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر محترمہ شبانہ شفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مفت میڈیکل کیمپس کا وقتاً فوقتاً مزید انعقاد کیا جاتا رہےگا یتیم بے سہارا اور بیوائوں کیلئے راشن اور وضیفہ، یتیم بچوں کے لیئے کتابیں اور غریب بچیوں کیلئے جہیز بندوبست بھی کیا جائے گا۔
خاص طور پر سندھ کی ساحلی پٹی مبارک ولیج ، سومار گوٹھ، دیھ اللہ بانو، ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، ٹھٹہ، بدین، سجاول تک مدد کی جائے گی ۔