شریف خاندان پر فلم بنائیے۔علی زیدی کا فلم گاڈ فادر کے مصنف کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Ali Zaidi criticizes PDM

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے فلم گاڈ فادر لکھنے والے فرانسس فورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی شریف فیملی پر بھی ایک فلم بنائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ فرانسس فورڈ کپولا جس نے گاڈ فادر نامی فلم تحریر کی، اسے شریف خاندان پر بھی فلم بنانی چاہئے۔

وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو دعا دیتا ہوں جنہوں نے عظیم ملک کے لیے جدوجہد اور جنگ کی جبکہ یہ عوام ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے لیے قربانیاں پیش کیں۔

علی زیدی نے  ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دُعا کی کہ خدا کی لاٹھی ایسے لوگوں پر پڑے جنہوں نے پاکستان کے غریب عوام کو لوٹا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیربرائے بحری امور علی حیدر زیدی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور علاج پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا  کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی حیدرزیدی نے شہباز شریف کے دورحکومت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ویڈیو میں شہبازشریف عظیم اسپتال کے افتتاح کے دوران جوش خطابت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟، علی زیدی

Related Posts