پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے رضامند ہیں، فرانس

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے رضامند ہیں، فرانس
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے رضامند ہیں، فرانس

فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے باہمی طور پر رضامند ہیں۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اس سال کے شروع میں عہدہ سنبھالنے والے سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کے لیے باہمی طور پر رضامند ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے تھے جب سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر ایمانوئل میکرون پر مسلم مخالف جذبات کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا۔

مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے فرانسیسی سفارت کار کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کیے اور معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا گیا۔

فرانسیسی سفیر نکولس گیلے سمجھتے ہیں کہ تعلقات میں خراب دور کا تعلق رونما ہونے والے کچھ مخصوص واقعات سے تھا اور دونوں ممالک اب اِس دور سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف

انہوں نے کہا کہ خراب تعلقات کا وہ دور اب ماضی کا حصہ ہے اور میرا خیال ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اب اس کو ماضی کا حصہ ہی سمجھا جائے جبکہ دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ اب دوطرفہ تعلقات میں کوئی خرابی نہ ہو۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا لیکن پیرس کے ساتھ اسلام آباد کی ناخوشی اس سے بہت پہلے شروع ہوئی تھی اور اس کی وجہ بھارت کے ساتھ فرانسیسی رافیل ڈیل تھی۔

اس معاہدے پر احتجاج کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے جولائی 2020 میں جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ کی فراہمی پر اس کی مذمت کی تھی۔

پاکستان کے فرانس کے ساتھ بھی دفاعی تعلقات ہیں جن کے تحت فوجی تربیت اور عسکری مہارت کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون جاری ہے اور اس تعاون کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس، جو اسے متعدد مصنوعات پر صفر ڈیوٹی کے ساتھ یورپی یونین کی منڈیوں تک ترجیحی رسائی دیتا ہے، 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والا ہے۔

اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دوبارہ مذاکرات کے عمل سے گزرنا ہوگا، جی ایس پی پلس کے اصول اور بنیادیں تبدیل ہوچکی ہیں۔ اس لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنا ضروری ہیں۔اس سلسلے میں فرانس مذاکرات کے مرحلے میں زیادہ مدد نہیں کرسکتا۔ یہ عمل پاکستان یورپی کمیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کرے گا۔

Related Posts