ادائیگیوں کو ڈیجیٹل موڈ میں لانے کا معاملہ، ایف پی سی سی آئی کا 40 دن کی مہلت کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ادائیگیوں کو ڈیجیٹل موڈ میں لانے کا معاملہ، ایف پی سی سی آئی کا 40 دن کی مہلت کا خیرمقدم
ادائیگیوں کو ڈیجیٹل موڈ میں لانے کا معاملہ، ایف پی سی سی آئی کا 40 دن کی مہلت کا خیرمقدم

کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے نئے آرڈیننس یعنی ٹیکس قوانین (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کے تحت تمام کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل موڈ ادائیگیوں کو لازمی قرار دینے کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔ نئی تر میم کے تحتRs. 250,000/=  سے زائد تمام کاروباری اور تجارتی لین دین آن لائن یا ڈیجیٹل چینل کے ذریعے کرنا لازمی قرار دیا گیا  ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ جب نیا آرڈیننس نافذ کیا گیا تو ایف پی سی سی آئی نے متعلقہ حکام کے ساتھ اس مسئلے کو فوری طور پر اٹھایا اور لازمی آن لائن اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی، کیونکہ پاکستان کی معیشت پوسٹ ڈیٹڈ چیک اور کریڈٹ پر ہونے والی فروخت پر چلتی ہے۔ یہ کریڈٹ عام طور پر 2 ماہ کے لئے ہوتا ہے اور کاروباری ادارے کسی بھی طریقے سے اس نئے آرڈیننس کی اس شرط کی تکمیل نہیں کر سکتے۔

ایف پی سی سی آئی نے 40 دن کی مدت کے لیے نئی ناقابل عمل اور سخت شرط کے نفاذ کو منجمد کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس سے حکومت اور کاروباری برادری کو ایک بہتر اور عملی طریقہ کار وضع کرنے میں 40 دن کی مہلت مل سکتی ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے بطور صدر ایف پی سی سی اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ وزارت خزانہ و ریونیو اور ایف بی آر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کاروباری اور تجا رتی برادری کے ساتھ ایک مفصل مشاورتی عمل کریں اور 40 دن کے وقفے کے دوران اس مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی تمام اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان کے کاروباری، تجارتی اور صنعتی کی اعلیٰ تر ین نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے اپنے پلیٹ فارم پر بٹھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بورڈ آف گورنرز نے وسیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا

Related Posts