کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اجلاس ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں نصر حیات مگو اور کمیٹی کے سربراہ مسعود احمد کی زیرِ صدرات منعقد ہوا۔
اجلاس میں میڈیکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انڈسٹری کے انتہائی اہم معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے کورونا کی تشخیص اور علاج میں استعمال ہونے والے میڈیکل آلات کو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے ایس آر اوکے فوری اجراء پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں:بند کنگال اسٹیل مل کے افسران کیلئے نئے ایئرکنڈیشنرز کی کھیپ پہنچ گئی