پرتھ ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ آسٹریلیا کی پاکستان پر واضح برتری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کو پاکستان پر 402 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے۔ عثمان خواجہ 34 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

تیسرے روز پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفرپرگرگئی۔ خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ5 رنز پرگرگئی۔ لبوشین بھی 18گیندوں پر2رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں دن کے آغاز پر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 271رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے 132 رنز اور 2 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم 139 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 42، کپتان شان مسعود 30، خرم شہزاد 7، بابر اعظم 21، سعود شکیل 28، سرفراز احمد 3، فہیم اشرف 9 اور عامر جمال 10 رنز بنا سکے۔ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان 271پر آل آؤٹ، آسٹریلیا کی دوسری اننگ شروع

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک 2، پیٹ کمنز 2، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش 1، 1 وکٹ لے سکے۔شاہین آفریدی کو آخری وکٹ پرچھکا لگانے کی کوشش مہنگی پڑی اور وہ چاررنز بنا کرٹریوس ہیڈ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

Related Posts