شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four soldiers martyred in exchange of fire with terrorists in North Waziristan

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا۔

دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار منور،سپاہی ذکاء اللہ،سپاہی فرحان اور سپاہی شیرازشہید ہو گئے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقابلے میں عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ وادی میں مودی کےغنڈوں کاراج،مزید3کشمیری شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے کے دوران عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

دونوں دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔

Related Posts