سعودی عرب: محض پانچ ماہ میں چالیس لاکھ عمرہ ویزے جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ ویزے وزارت حج و عمرہ کی ان کوششوں کے فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے جن کے تحت متعدد شعبوں کی شراکت داری کے ساتھ حج و عمرہ کے لئے آنے والوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اسی فریم ورک کے تحت وزارت کی ویب سائٹ اور ’’نسک‘‘ پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ویزوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

آنے والے مسلمانوں کو ذاتی، وزٹ اور سیاحت ہر قسم کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں تاکہ وہ سعودی عرب میں عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔ ’’ نسک‘‘ ایپ کے ذریعے زائرین روضہ شریف میں حاضری کی بکنگ بھی کراتے ہیں اور وہاں نماز ادا کرتے ہیں۔

سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کردی ہے اور معتمرین کیلئے زمینی، فضائی اور سمندری ہر راستے سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ’’نسک‘‘ ایپ کے ذریعہ بیرون ملک سے آنے والے ویزا حاصل کرتے اور عمرہ ادائیگی کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلئے بھی بکنگ کراتے ہیں۔

Related Posts