کوڈنگ پلیٹ فارم وائٹ ہیٹ جونیئر کے بانی کا انجینئر پر 26 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوڈنگ پلیٹ فارم وائٹ ہیٹ جونیئر کے بانی کا انجینئر پر 26 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
کوڈنگ پلیٹ فارم وائٹ ہیٹ جونیئر کے بانی کا انجینئر پر 26 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

سائنس و ٹیکنالوجی کی دُنیا میں ہتکِ عزت کے دعوے نے ہلچل مچا دی، وائٹ ہیٹ جونیئر نامی کوڈنگ پلیٹ فارم کے بانی کرن بجاج نے ایک انجینئر پر 26 لاکھ ڈلر ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کرن بجاج ایک بھارتی مصنف ہیں جنہوں نے وائٹ ہیٹ جونیئر نامی کوڈنگ پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی، جن کی حالیہ کتاب عوام کو شور و غل سے دور زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے، تاہم انہوں نے اپنے آغاز کے سب سے سخت ناقد کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کوڈنگ پلیٹ فارم وائٹ ہیٹ کے بانی کرن بجاج نے پردیپ پونیا کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا ہے جو ایک ایسے انجینئر ہیں جس نے وائٹ ہیٹ کی مارکیٹنگ کی تکنیک پر عوامی اجتماع کے سامنے بھرپور تنقید کی جس میں پلیٹ فارم کے کورسز کا معیار اور تنقید پر جارحانہ رویے کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وائٹ ہیٹ جونیئر کا پلیٹ فارم ایسے بچوں کیلئے بنایا گیا ہے جو امریکا میں رہتے ہیں اور اسے سیکھنے والے طلباء کو ون ٹو ون کلاسز بھی وائٹ ہیٹ جونیئر ہی فراہم کرتا ہے۔ رواں برس کورسز کی ڈیمانڈ میں 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک اہم کامیابی قرار دی جاسکتی ہے۔

اپنے مقدمے کے متن میں کرن بجاج اپنی اور کمپنی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے پردیپ پونیا پر 26 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہیں اور الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے کاپی رائٹ مواد اور ٹریڈ مارکس کو چرایا ہے اور ہماری کمپنی اور بانی کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلائی ہیں۔

مقدمے میں وائٹ ہیٹ جونیئر کے بانی نے الزام لگایا کہ پردیپ پونیا  نے وائٹ ہیٹ کے ملازمین کے فون نمبر بھی عوام کے سامنے شیئر کیے اور ہماری مارکیٹنگ کی حکمتِ عملی کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی تک سے تعبیر کیا۔ پردیپ پونیا نے ہماری عزت و وقار کا مذاق اڑایا ہے، اس لیے انہیں 26 لاکھ ڈالر ہرجانہ دینا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی سے متعلق درخواست، سماعت کی استدعا مسترد

Related Posts