دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہاماس: دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیم بینک مین فرائیڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیم بینک مین فرائیڈ کو بہاماس میں امریکہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا، اُن کی گرفتار کی تصدیق خود امریکی حکام کی جانب سے کی گئی تاہم ابھی تک گرفتاری کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیم بینک مین فرائیڈ کو کانگریس کے سامنے پیش ہونا تھا جس میں انھیں اپنی کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے حوالے سے گواہی دینی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماسٹر کارڈ ایف ٹی ایکس دیوالیہ ہوجانے کے باوجود کرپٹومارکیٹ ری سیٹ کیلئے پر امید

قبل ازیں سیم بینک مین فرائیڈ نے اپنے سابق ملازمین کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُن سے معذرت کی، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اپنی کارگردگی پر انتہائی افسوس ہے، ماضی میں مجھ سے بہت سی غلطیاں ہوئیں جس کا خمیازہ سب نے بھگتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے اگر ہم نومبر میں دیوالیہ ہونے کا اعلان نہیں کرتے تو شاید ہم کمپنی کو بچاسکتے تھے، اس دوران مجھے کچھ لوگوں نے بہت اچھے مشورے بھی دیے تھے لیکن میں نے ان کے مشوروں پر عمل نہیں کیا جس کا مجھے آج بہت افسوس ہے۔

بیک مین فرائیڈ نے مزید لکھا تھا کہ میری غلطی ہے کہ مجھے مارجن کی پوزیشن کی مکمل حد کا احساس نہیں تھا اور نہ ہی مجھے ہائپر کورللیٹڈ کریش سے لاحق خطرے کی شدت کا احساس تھا جس کی وجہ سے کمپنی کا دیوالیہ ہوگیا۔

Related Posts