بانی چیئرمین شیخ شکیل احمد کاٹیم کیساتھ ملکرایچ ڈی اے پی کاالیکشن لڑنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Shakeel Ahmed HDAP

کراچی: ایچ ڈی اے پی کے بانی چیئرمین شیخ شکیل احمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے زیادہ تر اراکین پرانے اور تجربہ کار ہیں۔

فاؤنڈرز ٹیم کے ترجمان شیخ محمد طارق نے کہا ہے کہ ایچ ڈی اے پی کے ممبران نے موجودہ چیئرمین اور ای سی ممبران کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر ڈریپ اور ایف بی آر وغیرہ کے ساتھ صحت سے متعلق اہم مسائل کا سامنا کر رہے ہے، چھوٹے درآمد کنندگان اور تاجروں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

اگرچہ موجودہ سبکدوش ہونے والے چیئرمین اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوئی ہم آہنگی نہیں ہے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتائج، مسائل کی نمائندگی اور مثبت نتائج حاصل کرنے میں ناکامی، متعدد معاملات میں دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی اے پی کے اراکین کو مجبور کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کو براہ راست حل کروائیں۔ زیادہ تر درآمد کنندگان نے اپیلنٹ اور عدلیہ کے ذریعے اپنے مسائل حل کیے۔

مزید پڑھیں:ماضی میں ماہی گیری پرکبھی توجہ نہیں دی گئی،محمود مولوی ملک کا اثاثہ ہیں، علی زیدی

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ چیئرمین کی سربراہی میں گورننگ کمیٹی اپنے انفرادی مسئلے اور ان کے حل میں ملوث ہے۔ ان کے دور میں کوئی باقاعدہ یا مناسب اجلاس نہیں بلایا گیا۔ چھوٹے تاجروں اور درآمد کنندگان، جو ایچ ڈی اے پی کے ممبر ہیں،ان کو نظر انداز کر کے اندھیرے میں رکھا گیا تھا جبکہ دیگر ممتاز کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ ممبران کو شیخ شکیل احمد کے پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

شیخ محمدطارق، چیف ایگزیکٹو طارق شیخ انٹر نیشنل کو ایسوسی ایٹ ممبر برائے ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ایچ ڈی اے پی کا الیکشن 19 ستمبر 2021 کو ہوگا جس میں وہ الیکشن لڑیں گے۔

چیف سرپرست شکیل احمد شیخ نے مندرجہ ذیل امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔جو الیکشن میں مد مقابل ہو نگے1-حنیف ستار-اوٹسکا،2-فرخندہ ناز-ایبٹ،3-بابر اقبال-ایس اعجاز الدین۔ایسوسی ایٹ ٹیم،1-شیخ محمد طارق، طارق شیخ انٹرنیشنل، 2-شیخ ثاقب-بیومان ٹیکنالوجیز،3-شہزاد لکھانی-امانکو۔چیف سرپرست شکیل شیخ نے شیخ محمد طارق کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ صحت کے آلات کے مینوفیکچررز، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Posts