کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد مناف گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق فاسٹ بولر محمد مناف84 سال کی عمر میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم انتقال کر گئے، پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے سابق فاسٹ بولر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا گیاہے۔
محمد مناف نے 1959 سے 1962 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 ٹیسٹ میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ،محمد مناف نے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو نومبر 1959 میں لاہور میں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کیا۔
محمد مناف نے 71 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نمائندگی کی اور 180 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5 سے قبل پشاور زلمی اور پرفیوم برانڈ اصغر علی کی پارٹنرشپ شروع