لیاری میں پیپلزپارٹی کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، قائم علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری میں پیپلزپارٹی کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، قائم علی شاہ
لیاری میں پیپلزپارٹی کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، قائم علی شاہ

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مخالفیں کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں بہت کمزور ہوچکی ہے،لیاری کے جیالوں کا جلسہ مخالفیں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید قائم علی شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے حوالے سے لیاری میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ لیاری والوں کو یہ جوش اور جذبہ شہید بی بی نے دیا۔ لیاری میں جیالوں نے بڑا رنگ لگایا ہے، ہمیں 70 اور 88 یاد آرہا ہے۔ لیاری کا شہید بھٹو والا جوش جذبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری اورضلع جنوبی کے جیالوں کا جذبہ اسلام آباد کا درودیوار ہلا دیگا۔ پیپلزپارٹی نے لیاری کے نوجوانوں کو روزگار دیا، لیاری میں سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام کروائے۔

اس موقع پرجلسے میں صوبائی وزیر اطلاعات سیدناصر حسین شاہ، سعید غنی، وقار مہدی، جاوید ناگوری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts