مظفرگڑھ میں فائرنگ، سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفرگڑھ میں فائرنگ، سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی جاں بحق
مظفرگڑھ میں فائرنگ، سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی جاں بحق

مظفر گڑھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ تھرمل چوک میں پیش آیا جہاں گھاٹ لگائے ملزمان نے جمشید دستی کے بھائی پر فائرنگ کردی۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلی گئے ہیں۔

عینی شاہدین سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیوں پیش آیا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول مشتاق دستی کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ واسا راولپنڈی کی نااہلی، شہر کے متعدد علاقے پانی سے محروم، ٹینکر مافیا مہنگے داموں پانی فروخت کرنے میں مصروف

Related Posts