سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انتخابی حلقہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے خالی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ میں یا میرے خاندان کا کوئی فرد آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ فرمان نے کہا کہ میں انتخابی حلقہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے خالی کر رہا ہوں۔ سیاست میرا پیشہ یا کاروبار نہیں۔ تحریکِ انصاف چھوڑنے والے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارہے ہیں۔

سابق گورنر کے پی کے نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کارکنان کے حقوق کا تحفظ کروں گا۔ میں نے سیاست ہمیشہ نیک نیتی سے کی۔ یہی سبب ہے کہ اقتدار کے باوجود کبھی کسی دورے پر بیرونِ ملک نہیں گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔ پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ تحریکِ انصاف کا ساتھ دوں گا۔ 

 

Related Posts