کے پی کے اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان مقدمہ قتل میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمود جان پر قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر ٹرائل پشاور سے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قاسم سوری کی باری آگئی، نیب نے انکوائری شروع کر دی

پولیس نے کہا کہ تھانہ کینٹ نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

Related Posts