سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، شعیب ملک کی گاڑی کا حادثہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری سے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تاہم شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔

عینی شاہدین نے اس حوالے سے بتایا کہ سابق کپتان شعیب ملک قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں شریک تھے، تقریب سے واپسی پر انہوں نے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی جو بے قابو ہو کر سامنے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے سے کچھ دیر قبل ہی بابر اعظم اور محمد عامر، شعیب ملک کی سپورٹس کار کی تعریف کر رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شعیب ملک سے سپورٹس کار سے متعلق مذاق بھی کیا۔

محمد عامر نے شعیب ملک سے گفتگو کے دوران پوچھا کہ شعیب بھائی! آپ اپنی کار سپیڈ بریکر سے کیسے گزارتے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بس اسے ٹیڑھا کرکے سپیڈ بریکرز سے گزار لیتے ہیں۔

Related Posts