کراچی: ملک میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا تسلسل برقرارہے اور ملکی زرمبادلہ ذخائر 18ارب12 کروڑڈالر تک جا پہنچے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8.23کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 11.58ارب ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 12کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8.23کروڑڈالراضافے سے11.58 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.35کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 6.53ارب ڈالر رہ گئے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک کی زر مبادلہ کے حوالے سے مثبت پالیسیوں اور زر مبادلہ کی ترسیل کے نظام کوسہل بنانے کے اقدامات کے فوائد سامنےآرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملکی قرض کے حجم میں اضافہ ہوا۔ حماد اظہر