بھارت بین الاقوامی میڈیاکوکشمیرمیں رسائی دے،ترجمان دفترخارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں پرشدیدتشویش ہے، بھارتی بربریت سےوادی میں شہداکی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کاہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہناتھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرپرپاکستان کےمؤقف سےمتفق نظرآتی ہے ،کشمیریوں کوان کےحقوق عالمی قوانین کے تحت ملنےچاہئیں،ان کاکہناتھا کہ  پاک بھارت مذاکرات پر کئی ملکوں نےثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں  ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ہندواڑا اور سوپور میں 3کشمیریوں کو شہید کیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔  مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات بالکل بند ہیں  اور حالیہ بھارتی مظالم چالیسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹرفیصل کاکہناتھا کہ پاکستان نےکشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اورہرسطح پرکشمیریوں کےلیےآوازاٹھاتےرہیں گے، بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیر خارجہ تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے جنیوامیں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور وہاں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔ کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا، 10 ستمبر کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹی بھارتی حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا، ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز بلند کریں گے،شاہ محمود قریشی

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کا احترام کرے، ترکی نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، ملائیشیا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا۔ چین کا مؤقف بھی واضح ہےکہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ پاکستان مسلسل عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے، ہر فورم کو بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

ڈاکٹرفیصل  نے کہاکہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بازار گرم رکھا ہے، وادی  میں شہریوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

افغانستان کی صورتحال پربریفنگ دیتےہوئےان کاکہناتھا کہ پاکستان ابھی بھی مسئلہ افغانستان کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی دیکھتا ہے اور اس معاملے پر دونوں فریقین امریکا اور طالبان کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ  پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان مذاکرات کی منسوخی کا علم ہوا، افغان مسئلے کا فوجی حل تلاش کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔  فوجی طاقت سے مسائل حل نہیں ہوسکتے بہتر ہے کہ مذاکرات کی میز پر آکر دیرپا امن کے لئے بات چیت کی جائے۔

Related Posts