بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور بے گناہ افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فائرنگ سے 30 سالہ خاتون نسرین اختر شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے رواں سال سے اب تک 940 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پر دوبارہ بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

Related Posts