سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی آمد
سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 نے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔وطن واپس لوٹنے والے لگ بھگ 252 پاکستانیوں کی کراچی ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ان مسافروں کا سول ایوی ایشن کی ٹیم اور محکمہ صحت سندھ کا عملہ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی معائنہ بھی کر رہا ہے۔ کورونا وائرس سے کلیئر مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی سرکاری انتظامات کے تحت نادرن بائی پاس پر قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

جبکہ ایسے مسافر جو ہوٹل میں قیام اور طعام کے اخراجات خود برداشت کرسکتے ہیں انہیں ائیرپورٹ کی حدود میں ہی واقع نجی ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے۔

اس مقام پر انتظامیہ نے ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو کورونا وائرس کا قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے رکھا ہے اور وہاں 24 گھنٹے پولیس کا پہرہ ہے ۔

Related Posts