بھارت کا لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے متعلق بیان، دفترِ خارجہ کا سخت ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے متعلق بیان پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسی ملک کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی وزیرِ دفاع نے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کیا جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کو انتہائی احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں۔ جارحانہ بیانات خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نشانِ حیدر: کیپٹن سرور شہید کا یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک ماحول غیر مستحکم ہوسکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پہلی بار سامنے نہیں آیا۔ ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارت انتخابی نتائج حاصل کرنے کیلئے اس قسم کی بیان بازی کی روایت کو ختم کرے۔ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے جسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ 

Related Posts