وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟
بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے جہاں یو اے ای قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ یو اے ای کے دورے کیلئے آج روانہ ہو رہے ہیں۔ دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کے نائب وزیر اعظم اسلام آباد آج پہنچیں گے

دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات کے دوران برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوگی۔ بلاول بھٹو یو اے ای کے صدر شیخ سعید بن زاید کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی کے  مادام تساؤ میوزیم میں پہلی پاکستانی شخصیت  اور ملک کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات اور دونوں برادر ممالک کے مابین فائدہ مند تعاون کا عکاس ہے۔ حکومت باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ 

 

Related Posts