غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: رواں مالی سال دو ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اگست میں ایف ڈی آئی کی مالیت 14 کروڑ61 لاکھ ڈالر رہی، اگست 2022 کی نسبت گزشتہ ماہ ایف ڈی آئی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سب سے زیادہ پانچ کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری چین نے کی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر میں تین ماہ کی سرمایہ کاری کے منافع میں 1 اعشاریہ 25 فی صد اضافہ ہوا ہے، ڈالر میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 8 اعشاریہ 25 فی صد ہوگیا، روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع میں 6 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 21 فی صد ہوگیا۔

ڈالر میں 6 ماہ کی سرمایہ کاری کے منافع میں 1 اعشاریہ 30 فی صد کا اضافہ ہوا ہے، ڈالر میں 6 ماہ کی سرمایہ کاری پر منافع 8 اعشاریہ 50 فی صد ہوگیا جبکہ روپے میں 6 ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع میں 6 فی صد اضافے کے بعد روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 21اعشاریہ 25 فی صد ہوگئی ہے۔

Related Posts