لاہور: بین الاقوامی جریدے فوربز میگزین نے پاکستان کو 2020 کے دس بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کرلیا۔
فوربز میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چند سالوں سے سیاحت کے لیے اگلی بڑی منزل سمجھا جارہا تھا لیکن برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے نے اسے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیلبی نے فوربس میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لیے پاکستان غالباًسفر کی آخری منزل بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان سندھ میں چار ہزار سال پرانی تہذیب پیش کرتا ہے تو دوسری طرف یہ لاہور میں پرانے قلعے، مساجد اور دیگر ثقافتی مراکز کا مسکن ہے۔
جونی بیلی کے مطابق سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان حیرت انگیز مناظر پیش کرتا ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان کا علاقہ جہاں تین بڑے پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش آپس میں ٹکراتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ