کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مسجد الحرام میں پہلی بار خاتون سکیورٹی اہلکار تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مسجد الحرام میں پہلی بار خاتون سکیورٹی اہلکار تعینات
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مسجد الحرام میں پہلی بار خاتون سکیورٹی اہلکار تعینات

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت داخلہ نے پہلی بار حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ برس مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی چیکنگ اور نگرانی کے لیے خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارت داخلہ نے خاتون سیکیورٹی اہلکاروں کی حرم شریف میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ حج و عمرہ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض خواتین عسکری اہل کار بھی انجام دے رہی ہیں۔

 

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران خواتین نمازیوں اور معتمرین سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا مرد اہلکاروں کے لیے مشکل ہو رہا تھا جس پر خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت میں خواتین کو خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے شعبے کے لیے بھی خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی

Related Posts