معمولی بات پر دوستوں نے نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

لاہور میں مذاق اور چھیڑ خانی کی وجہ سے لڑکوں نے پیٹرول چھڑک کر 20 سالہ نوجوان کو آگ لگا دی، شاد باغ پولیس نے زخمی فہد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مذاق اور چھیڑ خانی کی وجہ سے لڑکوں نے پیٹرول چھڑک کر 20 سالہ فہد کو آگ لگائی تھی جبکہ فہد اے سی ورکشاپ پر کام کرتا ہے اور معمولی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہی پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے بروقت واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع نہ دی اور وقوعہ چھپائے رکھا۔

شاد باغ پولیس نے واقعہ میں ملوث ورکشاپ کے مالک سمیت 4 ملزمان نصراللہ، شہزاد، نواز اور وحید کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا  کا کہنا ہے کہ عوام الناس کسی بھی ظلم و زیادتی کے بارے فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

Related Posts