کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد فٹبال کا کھیل بالکل مختلف ہوگا۔فیفا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Football will be totally different after coronavirus: FIFA’s chief

روم : عالمی فٹ بال باڈی فیفا کے سربراہ گینی انفنٹینو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دوبارہ زندگی شروع ہوجائے گی تو فٹ بال بالکل مختلف ہوگا۔

کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے فٹ بال لیگ اور مقابلوں سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے بڑے اہم ایونٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے گینی انفنٹینو نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل ضرور واپس آئے گا اور جب یہ ہوگا تو ہم ایک ساتھ مل کر جشن منائیں گے۔

فیفا کے سربراہ نے کہا کہ ایک سبق یہ بھی ہے کہ ہم سمجھ چکے ہوں گے۔ وائرس کے بعد آنے والا فٹ بال بالکل مختلف ، زیادہ جامع ، زیادہ سماجی اور زیادہ معاون ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی رہنماؤں کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔وقار یونس

انہوں نے مزید کہاکہ ہم بہتر ، انسانی اور حقیقی اقدار پر زیادہ توجہ دیں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہاں کم لیکن زیادہ دلچسپ ٹورنامنٹ ہوسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ اسکواڈز کم ہوں ، لیکن زیادہ توازن ہوگا۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز میں انہوں نے ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھیل کو بہتر بنائیں اور اب ہم اس رائے پر قائم ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کے کھیل میں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

Related Posts