ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی ، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان مخالف کی خبریں، دفتر خارجہ کا موقف سامنے آگیا
سعودی عرب کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان مخالف کی خبریں، دفتر خارجہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد:سعودی عرب کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان مخالف ووٹ دینے کی خبروں پر دفتر خارجہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایسی بے بنیاد خبروں کو مسترد کردیا اور بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی اور عالمی معاملات میں ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ ترجمان زائد حفیظ چودھری نے مزید بتایا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ پلینری میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کا اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں کراچی جزائر آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرتِ رائے سے منظور

Related Posts