پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 62ارب15کروڑسے زائد کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 62ارب15کروڑسے زائد کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 62ارب15کروڑسے زائد کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تین روزہ تیزی کے بعد جمعرات کومندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 336.90پوائنٹس کی کمی سے41199.18پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.97فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 62ارب15کروڑ28لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت24.37فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41816پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا۔

تاہم بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کے جاری اجلاس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردیئے، جس کے سبب مندی چھاگئی اور انڈیکس 41088پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس336.90پوائنٹس کی کمی سے41199.02پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 155.14ائنٹس کی کمی سے17363.18پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 247.13پوائنٹس کی کمی سے29046.21پوائنٹس پربند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 261میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts