شاہ محمود قریشی رومانیہ اور اسپین کے چار روزہ سرکاری دورہ پر کل روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM will undertake official visit to Romania, Spain

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل سے یورپی یونین کے رکن ممالک رومانیہ اور اسپین کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ بخارسٹ کا دورہ کریں گے اور اپنے رومانیہ کے ہم منصب اور دیگر معززین سے ملاقاتیں کریں گے۔

دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ دونوں فریقین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر وسیع پیمانے پر مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:عبدالغنی برادر نے سیاسی تعصب کے بغیر امداد کی اپیل کردی

وزیر خارجہ اس کے بعد اسپین کا دورہ کریں گے، اپنے ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ دیگر وزراء اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس حوالے سے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رومانیہ اور اسپین دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔ وزیر خارجہ کا دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

Related Posts