دبئی:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو دوبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ نے پویلین کے ڈیزائن اور خوبصورتی کو سراہا اور منتظمین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، دوبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور ڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
ڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دبئی ایکسپو، پاکستان فلم ویک کا آغاز، 11فلمز کی فہرست جاری