وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرنے پرزور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرنے پرزور
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرنے پرزور

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اس دوران وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرنے پرزوردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امید کا اظہار کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان، فلسطین کے مسئلے کے مذاکراتی حل کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیو یارک میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی حراست اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کودوٹوک پیغام دیاہے کہ امن وسلامتی کو یقینی بنانااس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت دو ریاستی حل سے ہی اس طرح کی صورتحال سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورفلسطینیوں دونوں کوزندہ رہنے اوراپنے بچوں کو بچانے کاحق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرمذاکرات اوررابطے نہیں ہوں گے نسل کشی نسلی تطہیر اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیاجائے گا تو اس کافائدہ انتہاپسندعناصراٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں مذاکرات ہونا انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: امن و سلامتی کو یقینی بنانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے،شاہ محمود قریشی