افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

اسلام آباد: ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد نے وزارت خارجہ میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کے 6 رکنی وفد نے آج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغانستان امن عمل میں حالیہ پیشرفت، بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی کے تناظر میں اس ملاقات کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے افغان طالبان کے وفد کو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور ”اسپائیلرز ”سے متعلقہ ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا شروع دن سے یہی موقف ہے کہ افغان مسئلے کا دیرپا اور مستقل حل افغانوں کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات ہی ہیں۔ پاکستان افغان عمل امن میں اپنا مصالحانہ کردار مشترکہ ذمہ داری کے تحت ادا کرتا آ رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مخلصانہ اور مصالحانہ کاوشیں 29 فروری کو دوحہ میں طالبان اور امریکا امن معاہدے کی صورت میں بارآور ثابت ہوئیں۔ امید ہے افغان قیادت اب افغانستان میں قیام امن کیلئے اس امن معاہدے کی صورت میں میسر آنے والے نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے، انٹرا افغان مذاکرات کے جلد انعقاد کا متمنی ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ مذہبی، تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

افغان طالبان کے وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے بروئے کار لائی جانے والی مسلسل کاوشوں اور پر خلوص معاونت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Posts