شاہ محمود قریشی کثیرالجہتی افغانستان مذاکرات میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کثیرالجہتی افغانستان مذاکرات میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی کثیرالجہتی افغانستان مذاکرات میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بدھ کو ہونے والے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ تہران پہنچنے پر ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی کو ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے مدعو کیا ہے۔ وزیر خارجہ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے خیالات پیش کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان کے امن، استحکام اور خوشحالی میں پڑوسیوں کا براہ راست حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ایک مربوط علاقائی نقطہ نظر کو تیار کرنے کے لیے مصروف رہنا ضروری ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ”پاکستان ایک پرامن، مستحکم، منسلک اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا”۔

ایران کی میزبانی میں ہونے والے کثیرالجہتی فورم کے دوسرے اجلاس میں شاہ محمود قریشی افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد افغانستان پر پاکستان کے موقف کی وکالت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین افغانستان کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے پر متفق

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس کی میزبانی اس سال ستمبر کے آغاز میں پاکستان نے کی تھی۔ اس فورم میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل تھے۔

Related Posts