اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اجلاس،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اجلاس،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں یواین سیکریٹری جنرل کے علاوہ اپنے ہم منصب مائیک پومپیو، امریکی مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سمیت امریکی تھنک ٹینک اورصحافیوں سے ملیں گے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اورجی ڈی اےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی، شاہ محمود قریشی کی ملاقاتوں کا مقصد سیاسی، سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی گفتگوکریں گے۔

Related Posts