وزیرخارجہ رومانیہ اورسپین کے چاروزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں بخارسٹ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرخارجہ رومانیہ اورسپین کے چاروزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں بخارسٹ پہنچ گئے
وزیرخارجہ رومانیہ اورسپین کے چاروزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں بخارسٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رومانیہ اور سپین کے سرکاری دورے پر بخارسٹ پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ، رومانیہ کے اپنے ہم منصب Bogdan Aurescu کی دعوت پر کل تک بخارسٹ میں قیام کریں گے۔

شاہ محمود قریشی رومانیہ کے اپنے ہم منصب اور دوسری شخصیات کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

جس کے بعد وہ وزیر خارجہ Jose Manuel-Albares کی دعوت پر کل سپین کا دورہ کریں گے جہاں وہ بدھ تک قیام کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سپین کے ہم منصب سمیت دوسرے وزراء اور سپین کی پارلیمان کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: افغان وزیر خارجہ کی پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیلئے ایران آمد

وزیر خارجہ کے رومانیہ اور سپین کے دورے سے یورپی یونین کے تناظر میں ان دونوں دوست ملکوں کے ساتھ بڑھتے تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Posts