اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا 27 مارچ کا اجتماع پر امن ہوگا، تحریکِ عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کریں گے۔ 27مارچ کا اجتماع پر امن ہوگا جس کے بعد کارکنان منتشر ہوجائیں گے۔
حکومت جلسہ کر لے، دھرنا دیا تو درگت بنائی جائیگی۔رانا ثناء اللہ
اپوزیشن کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا اراکینِ قومی اسمبلی کو دھمکی دینے یا ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ مجھے حزبِ اختلاف کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں تو مارچ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ تحریکِ انصاف کا 27 مارچ کا اجتماع کوئی دھرنا نہیں، نہ ہی ہم دھرنا دینے کیلئے آئیں گے۔ اپوزیشن کا اتحاد دیر پا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹا کیس دائر کیا گیا۔ تصادم حکومت کا راستہ کبھی پہلے تھا، نہ اب ہوگا۔ پارلیمان پر حملہ کرنا کسی بھی صورت مناسب عمل نہیں ہے۔ لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔وزیر اعظم نے کارکنان کو 27مارچ کو ڈی چوک آنے کی دعوت دی ہے۔