او آئی سی اجلاس تاریخی لمحہ، افغانستان کو امداد کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شاہ محمود قریشی
جنوبی ایشیا میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس پاکستان میں منعقد ہونا تاریخی لمحہ ہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان کو امداد کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے جبکہ افغان بینکنگ نظام فعال نہیں۔ معیشت چلانی ہے تو بینکنگ فعال کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کا خیر مقدم

وزیر اعظم نے  او آئی سی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا

 گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے قبل ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہوئے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اجلاس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ملائشیاکے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے جس کا دفترِ خارجہ نے خیر مقدم کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی وزیرِ خارجہ کو تہ دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔

قبل ازیں افغانستان میں انسانی المیے کے خدشات پر غورو خوض کیلئے اسلامی تعاون تنظیم  کا وزرائے خارجہ کونسل اجلاس آج ہوگا۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔سیکریٹری جنرل او آئی سی، اسسٹنٹ جنرل سیکریٹریز اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

Related Posts