تین منٹ میں ہوائی جہاز بننے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تین منٹ میں ہوائی جہاز بننے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار
تین منٹ میں ہوائی جہاز بننے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار

ایک منٹ کےلیے تصور کریں کہ آپکی گاڑی ہوامیں اڑ سکتی ہے۔ یہ سوچنا بھی خواب جیسا لگتا ہے نا؟ چلیں تصور کریں کہ آپ ٹریفک میں پھنسے ہیں، گاڑیوں کی ایک لمبی قطار موجود ہے۔ آپ بس ایک بٹن دباتے ہیں اور آپکی گاڑی تین منٹ میں ہوئی جہاز میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آپ کو ٹریفک جام، ٹول پلازوں اور جاری تعمیراتی کام کے باعث تاخیر سے بچتے ہوئے اپنی منزل پر بھی پہنچا دیتی ہے۔

یہ سب کچھ خواب سا لگتا ہے لیکن اسے حقیقت بنانے کیلئے متعدد کمپنیوں کی جانب سے کام کیا جارہا تھا مگر اب تک کچھ خاص پیشرفت نہیں ہوسکی، تاہم اب ایک کمپنی سیمسون اسکائی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے پروٹوٹائپ فلائنگ کار بنالی ہے۔

یہی نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس گاڑی کا معائنہ کیا ہے، گاڑی نے رن وے پر آزمائشی مراحل کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور اب یہ گاڑی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

سوئچ بلیڈ کو امریکا میں 3 پہیوں کی موٹرسائیکل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس میں پائلٹ کے ہمراہ ایک اور شخص مسافر بھی بیٹھ کر سفر کرسکتا ہے جبکہ اسے سڑک پر دوڑانے کے ساتھ ساتھ اڑایا بھی جاسکتا ہے۔

گاڑی کو برقت ضرورت اڑانے کیلئے بس ایک بٹن دبانا ہوگا، جسے دبانے سے گاڑی کی باڈی کے اندر چھپے ونگز باہر آجائیں گے اور گاڑی ہوا میں اڑنے لگتی ہے۔ زمین پر اس گاڑی کی رفتار 125 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ فضا میں 200 میل فی گھنٹہ ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اڑنے والی پہلی گاڑی ہے جو امریکا میں عام صارفین کو دستیاب ہے، اس کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے اب تک 2 ہزار افراد نے بک بھی کرالیا ہے۔

یواضح رہے اس گاڑی کو عام سڑک پر اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، گاڑی کو اڑانے کے لیے کسی ائیر پورٹ کے رن وے کی ضرورت ہوگی جبکہ پائلٹ لائسنس بھی درکار ہوگا۔

Related Posts