ملک بھر میں سیلاب سے کھربوں کا نقصان، سڑکیں اور پل تباہ، 1ہزار 638افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب سے کھربوں کا نقصان، سڑکیں اور پل تباہ، 1ہزار 638افراد جاں بحق
ملک بھر میں سیلاب سے کھربوں کا نقصان، سڑکیں اور پل تباہ، 1ہزار 638افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں سیلاب کے باعث معیشت کو کھربوں کا نقصان پہنچا ہے۔ 13 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے جبکہ 1 ہزار 638 افراد مختلف حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ کھربوں میں لگایا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب کے باعث ملک بھر میں 1 ہزار 638افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقتولہ سارہ کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے جبکہ 11 لاکھ سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔ 13 ہزار کلومیٹر پر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ 400 کے قریب پل بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا جو تاحال بحال نہیں ہوسکا۔ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔ متاثرین کو صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ڈائریا، پیچش اور ہیضے کے کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔

صرف ستمبر کے دوران ہی سیلاب متاثرین میں ڈائریا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ رواں ماہ پیچش کے بھی 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 1 روز میں ڈینگی کے 419 جبکہ ملیریا کے 1500سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Related Posts