نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
سیلاب سے دارالحکومت دہلی کا بیشتر حصہ زیر آب آگیا ہے، لوگ تیرکرمحفوظ مقامات تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معمول سے 91 فیصد زائد 309 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔ گاؤں منالی کی سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ اسکول کی عمارت سیلاب میں بہہ گئی۔
دارالحکومت دہلی اورشمال کی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں منالی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بستیاں کی بستیاں زیرآب آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق دریائے جمنا 45 سال کی ریکارڈ بلند سطح پرہے۔ منسلک آبادیاں پانی کی زدمیں ہیں۔ سیکڑوں خاندان گھربارچھوڑکرمحفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:جنوبی کوریا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 39سے تجاوز کرگئی
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتر پردیش میں 14 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 16 ہریانہ میں اور 11 پنجاب میں جان گنواچکے جبکہ اترکھنڈ میں 16 افراد جان سے جاچکے ہیں۔