قازقستان سے افتتاحی فلائٹ کی لاہور آمد، پروازوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: قازقستان سے ائیر لائن ایس سی اے ٹی کی افتتاحی فلائٹ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد کے بعد الماتے اور لاہور کے مابین پروازوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن تھارٹی نے گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قازقستان سے آنے والی افتتاحی پرواز 8 بج کر 10 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک قازقستان پروازیں مئی سے شروع ہوں گی

افتتاحی پرواز کی لینڈنگ کے بعد الماتے لاہور پروازوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ افتتاحی پرواز کم و بیش 10 بجے 110 مسافروں اور عملے کے 7افراد کو لے کر واپس الماتے روانہ ہوئی۔

ایس سی اے ٹی ائیر لائنز نے ہفتہ وار 2 روز یعنی بدھ اور ہفتے کو پرواز کا معاہدہ کیا ہے۔ سفیر قازقستان یرگان کیسٹافین بھی افتتاحی پرواز کے ذریعے قازقستان سے لاہور پہنچ گئے جو پاک قازقستان تعلقات کے فروغ کیلئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرگان کیسٹافین نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہِ راست فضائی پروازیں مئی2023ء میں شروع ہوں گی جن کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مستحکم بنانا ہے۔

قازقستان کے سفیر نے یہ بات مارچ کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیر صنعت و تجارت عدنان جلیل سے اسلام آباد میں  ملاقات کے دوران کہی۔

Related Posts