کراچی ائیرپورٹ پر سمندری طوفان اسنیٰ کے باعث متعدد فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ مسافروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔منسوخ فلائٹس کی فہرست بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنیٰ کے باعث ہائی پریشر سسٹم کے سبب فلائٹ آپریشنز ملتوی کیے گئے۔ سمندری طوفان کے باعث آج صبح سویرے سے شہر بھر میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ تیز اور موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔
شدید موسمی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن ملتوی کیے گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ سے قطر جانے والی فلائٹ نمبر کیو آر 610 نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم اسے 1 گھنٹے تک چکر کاٹنے کے بعد مسقط روانہ کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر آج کراچی ائیرپورٹ سے روانہ نہ ہوسکنے والی منسوخ فلائٹس کی فہرست بھی شائع کردی گئی، جو مندرجہ ذیل ہے:
S. No | Airline | Departure Time | Destination | Flight No |
---|---|---|---|---|
1 | PIA | 02:30 | Dubai | PK-213 |
2 | Serene Air | 06:45 | Islamabad | ER-500 |
3 | Air Siyal | 07:00 | Islamabad | PF-121 |
4 | Emirates | 07:05 | Dubai | EK-605 |
5 | PIA | 13:10 | Quetta | PK-310 |
6 | Flynas | 13:35 | Jeddah | XY-638 |
7 | PIA | 16:00 | Islamabad | PK-308 |
8 | PIA | 17:40 | Sukkur | PK-536 |
9 | Air Siyal | 19:00 | Lahore | PF-145 |
اسی طرح ایتھوپیا سے آنے والی ایک فلائٹ کو کراچی ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ شدید موسمی اثرات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 9فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو ساڑھے 8 گھنٹے تک تعطل کا سامنا ہے۔
ترکی کے تاریخی شہر استنبول اور بحرین سے آنے والی پروازوں کو بھی کراچی سے روانگی کیلئے تاخیر کا سامنا ہے۔ سمندری طوفان کے انتباہ کے ردِ عمل میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بھی الرٹ جاری کردیا۔ بحری جہازوں کی نقل و حرکت بھی طوفان کے باعث متاثر ہورہی ہے۔