تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں 5 پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔
200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے، مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Official Miss Universe Pakistan (@missuniversepakistan)
مقابلے میں حسیناؤں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اس دوارن انہوں نے فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔
خیال رہے کہ پانچوں حسیناؤں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا، مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔