قصور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکہ،5مزدور ہلاک ،9 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five labourers killed, nine injured in Kasur factory explosion

قصور: پنجاب کے ضلع قصور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 5مزدور ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک بوائلر مل کے اندر پھٹ گیا جس کے سبب فیکٹری کی چھت جاگری۔ اس کے نتیجے میں 5کارکن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ نو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ پھول نگر کے علاقے میں پیش آیا،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اس سے قبل 11 فروری کوفیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار مزدور ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:سانحہ بلدیہ فیکٹری : جے آئی ٹی رپورٹ نہیں انصاف دیا جائے۔۔۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل فیکٹری میں پھٹا تھا اور دھماکے کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی تھی،جس کے نتیجے میں ایک 38 سالہ لیاقت ، 37 سالہ عرفان ، 35 سالہ محمد عباد اور 28 سالہ محمد رزاق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں بوائلر پھٹا جب متعدد کارکن نائٹ شفٹ پر کام کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فیکٹری مالک کے خلاف مکمل تفتیش کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔

Related Posts