نوشہرو فیروز کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nowshero feroz accident
نوشہرو فیروز کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

نوشہرو فیروز:مورو کے قریب قومی شاہراہ پر بھٹ شاہ سے سکھر جانے والی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری بھٹ شاہ سے سکھر جانے والے زائرین کی کوچمورو نیشنل ہائی وے پر الدینہ پیٹرول پمپ کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور20زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مورو اسپتال منتقل کیا، جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں شوکت شیخ، ممتاز شیخ، ڈھولن شیخ، دیدار عباسی اور امیر بخش لنگاہ شامل ہیں۔حادثے میں زخمیوں ہونے والوں نے بتایاکہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

مقامی پولیس کا کہناتھا کہ حادثے میں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ منتقل کیا گیا،مسافر کوچ بھٹ شاہ سے سکھر جارہی تھی کے تیز فتاری کے باعث المناک حادثہ پیش آیا۔

Related Posts